کیا واقعی آپ کا موبائل ہیک ہو گیا؟ فونز پر پراسرار تبدیلی کی اصل وجہ کیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

FILE PHOTO

پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں اینڈرائیڈ صارفین اپنے موبائل فونز پر ایک غیر متوقع تبدیلی سے حیران رہ گئے۔ کال ڈائل کرنے والی ایپ (Dialer) کا ڈیزائن اچانک بدل گیا جس پر کئی لوگوں کو شک ہوا کہ کہیں ان کا فون ہیک تو نہیں ہو گیا یا کسی وائرس کا شکار تو نہیں؟

لیکن حقیقت کچھ اور ہے

یہ دراصل گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک آفیشل سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے جو Google Phone App کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ اس اپڈیٹ کا مقصد ایپ کے انٹرفیس کو مزید بہتر اور جدید بنانا ہے جس میں نیا Material You (Material 3 Expressive) ڈیزائن شامل ہے جو بڑے بٹن، واضح نیویگیشن اور بہتر یوزر تجربے پر مبنی ہے۔

کیا یہ کوئی خطرہ ہے؟

بالکل نہیں۔ یہ نہ تو کسی قسم کا سیکیورٹی مسئلہ ہے نہ ہیکنگ اور نہ ہی وائرس کا نتیجہ، اگر آپ کے فون میں Play Store کی Auto Update سیٹنگ آن ہے تو یہ اپڈیٹ خود بخود انسٹال ہو گئی ہوگی جس کی وجہ سے ڈیزائن میں تبدیلی نظر آئی۔

کس ورژن میں یہ تبدیلی آئی ہے؟

ٹیک ویب سائٹس کے مطابق یہ نیا ڈیزائن فی الحال بیٹا ورژن کے تحت سامنے آیا ہے جس کا ورژن نمبر 182.0.779772896-publicbeta ہے اور گوگل کے مطابق یہ ستمبر 2025 تک تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

اگر آپ پرانا ڈیزائن واپس چاہتے ہیں؟

اگر آپ کو نیا ڈیزائن پسند نہیں آیا تو آپ ان آسان اقدامات سے پرانے ورژن پر واپس جا سکتے ہیں:

موبائل کی Settings میں جائیں

Apps > Google Phone کو منتخب کریں

Uninstall Updates پر کلک کریں

متبادل ایپس بھی موجود ہیں

اگر آپ گوگل فون ایپ کی جگہ کوئی اور ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشہور ڈائلرز بھی دستیاب ہیں

True Phone Dialer

Drupe Dialer

یہ صرف ایک معمول کی اپڈیٹ ہے کسی قسم کی گھبراہٹ یا افواہوں کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو نیا ڈیزائن پسند نہیں تو اسے بدلنے کے طریقے موجود ہیں۔ گوگل وقتاً فوقتاً اپنی ایپس کو بہتر بنانے کے لیے ایسی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔

Related Posts