کاروباری ہفتے کا آخری روز مثبت رہا؛ 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی دیکھی گئی، آج 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان دیکھا گیا، جن میں کار اسمبلی کمپنیاں، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس پر بھاری فروخت کا دباؤ رہا جس کی وجہ سے منافع لینے کی سرگرمیوں نے ابتدائی اضافہ ختم کر دیا اور انڈیکس میں کمی آئی جس سے ریکارڈ ہائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر ختم ہو گئی۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 149,235.26 پوائنٹس پر بند ہوا جو 1,355.74 پوائنٹس یا 0.9 فیصد کی کمی کے برابر ہے۔

Related Posts