دنیا بھر میں مقبول آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں مختلف صنفوں کی فلمیں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق فلموں کو دیکھنے والوں کی تعداد اور ان کے دورانیے کے لحاظ سے دلچسپ رجحانات سامنے آئے ہیں۔
سب سے اوپر دی اولڈ گارڈ 2 ہے جسے اب تک 3 کروڑ 75 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ تقریباً ایک گھنٹہ سینتالیس منٹ دورانیے والی یہ فلم 6 کروڑ 68 لاکھ گھنٹوں تک دیکھی جا چکی ہے۔ یہ فلم ایکشن اور مافوق الفطرت کہانیوں کا امتزاج ہے جس میں ایک خفیہ ٹیم کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر کے پاپ ڈیمن ہنٹرز ہے، جسے تین ہفتوں سے فہرست میں جگہ حاصل ہے۔ 2 کروڑ 27 لاکھ ناظرین اور 3 کروڑ 78 لاکھ گھنٹے دیکھے جانے والی اس فلم میں جنوبی کوریا کی مشہور موسیقی کو شیطانی قوتوں کے خلاف جنگ کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو نوجوان ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔

تیسرے نمبر پر انفینیٹ ہے جو تیسری بار فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ اسے اب تک ایک کروڑ 4 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کا مجموعی دورانیہ ایک گھنٹہ 46 منٹ ہے، جو 1 کروڑ 84 لاکھ گھنٹوں کی ویورشپ کا سبب بنا۔

چوتھی پوزیشن پر دی اولڈ گارڈ کی پہلی فلم ہے جسے اب تک 95 لاکھ بار دیکھا گیا ہے اور اس کے دو گھنٹے چھ منٹ کے دورانیے نے 2 کروڑ گھنٹوں کی مجموعی ویورشپ حاصل کی ہے۔ یہ فلم اپنی دوسری قسط کی بدولت دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

پانچویں نمبر پر ٹرین ریک، دی کلٹ آف امریکن اپیرل ہے، جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ صرف چون منٹ طویل اس ڈاکیومنٹری کو اب تک 78 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ فلم ایک متنازعہ فیشن برانڈ اور اس سے جڑی ثقافت کو بے نقاب کرتی ہے۔

چھٹے نمبر پر ٹرین ریک، پُوپ کروز ہے، جو ایک طنزیہ فلم ہے اور 71 لاکھ افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ اس کا دورانیہ پچپن منٹ ہے اور اب تک 65 لاکھ گھنٹوں تک دیکھی جا چکی ہے۔

ساتویں پوزیشن پر شارک وِسپرر ہے جو سمندری حیات پر مبنی ایک سنسنی خیز فلم ہے۔ نوے منٹ کی اس فلم کو 61 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کی مجموعی ویورشپ 92 لاکھ گھنٹوں سے تجاوز کر گئی ہے۔

آٹھویں نمبر پر فلم پلین ہے، جسے 58 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں۔ ایک گھنٹہ سینتالیس منٹ کی اس فلم نے 1 کروڑ 3 لاکھ گھنٹوں کی ویورشپ حاصل کی۔ یہ ایک ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے۔

نویں نمبر پر گرون اپس 2 ہے، جو ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم ہے۔ اسے 56 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 41 منٹ ہے۔ اس فلم نے اب تک 94 لاکھ گھنٹے کی ویورشپ حاصل کی ہے۔

دسویں اور آخری نمبر پر اسٹرا ہے، جو پانچویں بار فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ اسے 42 لاکھ ناظرین دیکھ چکے ہیں اور یہ ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ طویل ہے۔ اب تک اس فلم کی مجموعی ویورشپ 75 لاکھ گھنٹے ہو چکی ہے۔
:max_bytes(150000):strip_icc()/Straw-060425-02-2230b9601b6a428ca7d9d1b8f8f3ffc0.jpg)
یہ فہرست نہ صرف ناظرین کی دلچسپیوں کی عکاسی کرتی ہے بلکہ فلمی دنیا میں بدلتے ہوئے رجحانات کو بھی نمایاں کرتی ہے، جہاں ایکشن، موسیقی، حقیقت پر مبنی کہانیاں اور مزاح سب ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








