HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلنے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آج کے میچ میں بھی 25فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ملتان کے کپتان محمد رضوان صرف 12رنز بنا سکے۔

ایونٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ملتان سلطانز کو دوسرا نقصان 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اُٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹر شان مسعود 43 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناپائے۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی

ملتان سلطانز آج کے میچ میں بہت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی، جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان کپتانی کا فرض نبھاتے ہوئے 91رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

Related Posts