لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،حلیم عادل شیخ
لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے امید ہے سندھ حکومت کو اب سمجھ آگیا ہوگا کہ سندھ کی عوام اور سیاسی جماعتیں کیوں سراپا احتجاج تھی۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق نمبر 74 اور 75 کی ہم پہلے دن سے مخالفت کررہے ہیں بلدیاتی ایکٹ 2013 مکمل آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے متصادم ہے۔

اُمید ہے سندھ حکومت کی اجاراداری ختم ہوگی اور بااختیار بلدیاتی ادارے قائم ہونگے وزیر اعلیٰ سندھ کی نیب میں حاضری کے بعد بات چیت دراصل بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے فیصلہ پڑھے بغیر رویو میں جانے کی بات کی سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ کو اختیارات نہیں دینا چاہتی سپریم کورٹ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کو بااختیار کرنے پر سندھ حکومت کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہے تھا ہم وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں تفصیلی فیصلے میں مزید شقیں بھی سامنے آجائیں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے، شاہی سید

انہوں نے کہا کہ 2013کے ایکٹ میں 21 شقیں آئین پاکستان کے متصادم ہیں بلدیاتی ایکٹ 2013 کے مکمل خاتمے تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے سندھ حکومت کو اب اپنا قبلہ درست کرلینا چاہیے۔

Related Posts