ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، سندھ میں درجہ حرارت 47ڈگری ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں گرمی
(فوٹو: جی این این)

کراچی: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 47ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد اور سکھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47ڈگری رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت 42سے 46ڈگری تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں درجہ حرارت 45ڈگری، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 جبکہ کوئٹہ میں 38 ڈگری جتنی گرمی محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں شام یا رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راجن پور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، تھرپارکر، سوات، حیدر آباد اور میر پور خاص میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بارش کے نتیجے میں متعلقہ شہروں میں درجہ حرارت گرنے اور موسم خوشگوار ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Posts