کراچی ائیر پورٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے قائد اعظم بین الاقوامی ائیر پورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔
۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








