کراچی میں بوندا باندی، ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Mayor declares rain emergency, cancels KMC staff leaves
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شدید گرمی کی لہر کا خاتمہ ہو گیا۔

پنجاب کے شہروں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، چنیوٹ، قصور، فیروز والا اور سرگودھا سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

اسی طرح ڈسکہ، نارووال، حافظ آباد، صفدرآباد (خانقاہ ڈوگراں)، وزیرآباد اور سکھیکی کے علاوہ پنڈی بھٹیاں اور روجھان کے ملحقہ علاقوں میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد نارووال اور دیگر کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ وزیرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے موسم کا رخ بدل دیا۔

 

سندھ اور بلوچستان کے شہروں شہدادکوٹ، قمبر، میہڑ، قبو سعید خان اور سجاول جونیجو میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش ہوئی۔

سبی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کا موسم دیکھنے میں آیا۔ ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، منجھو شوری اور نصیر آباد میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

جیکب آباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، گنداخہ اور باغ کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ ہنگامی حالات کے دوران مکمل الرٹ رہیں۔

وزیراعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہدایت کی کہ فوری طور پر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر نافذ کی جائیں تاکہ انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts