کراچی میں آج کہاں، کتنی بارش ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے کون سے علاقے میں آج کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے، آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں 77.7 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ 44 ملی میٹر، فیصل بیس 33 ملی میٹر جبکہ جناح ٹرمینل پر 31 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بارش شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج کراچی کے یونیورسٹی روڈ 18.4 ملی میٹر، قائد آباد 11ملی میٹر اور کیماڑی کے علاقوں میں 3 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن معمار 2.1ملی میٹر، مسرور بیس میں 2 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹررکارڈ کی گئی.

Related Posts