پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے بلوچستان میں کارروائیاں کرنیوالے دہشت گرد کی سکھر سے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حاضر علی سنگھار کالعدم تنظیم کا کارندہ ہے، ملزم سے دستی بم، ڈیٹونیٹر اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، حاضر علی سنگھار عرف حضو سے 10 دستی بم، 20 ڈیٹونیٹر، 20 فٹ سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بالاچ مری اور مہران مری کا گارڈ رہ چکا ہے جبکہ وہ بلوچستان میں کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم نے سیکیورٹی اداروں پر راکٹ لانچرز سے حملے بھی کئے۔
سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ اے سیکشن تھانے کی حدود سے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ملزم دہشتگرد حملے کی نیت سے سکھر آیا ہوا تھا، جس سے تفتیش جاری ہے۔