شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کے آپریشن میں مدد کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Appeal to Shahid Afridi, Mohammad Rizwan for help in his son's operation

کراچی: پاکستان آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شہری نے شاہد آفریدی اورمحمد رضوان سے بیٹے کے آپریشن میں مدد کی اپیل کردی۔

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ایک شہری نے بیٹے کے آپریشن میں مدد کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور محمد رضوان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی مصروف ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے زندگی کی 42بہاریں دیکھ لیں

شاہد خان آفریدی کی فلاحی تنظیم تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کیلئے بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Related Posts