سال 2022ء میں گوگل پر ایشیا کی کونسی شخصیات کو تلاش کیا گیا؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سال 2022ء میں گوگل پر ایشاء کی کونسی شخصیات کو تلاش کیا گیا؟ جانئے
سال 2022ء میں گوگل پر ایشاء کی کونسی شخصیات کو تلاش کیا گیا؟ جانئے

گوگل نے حال ہی میں سال 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی  شخصیات کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں متعدد  ایشیائی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم اس فہرست میں جو شخصیات شامل ہیں اُن میں سے کسی کا بھی تعلق پاکستان سے نہیں ہے۔

ٹاپ 100 سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی ایشیائی فہرست میں کئی کوریائی ستاروں کے ساتھ ساتھ ایسے نام بھی شامل ہیں، جن کا تعلق پاکستان کے پڑوسی ملک سے ہے، یہاں فہرست میں 5 نمایاں ایشیائی ستارے ہیں۔

سدھو موسے والا

سدھو موسے والا، جنہیں مئی 2022 میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ایشیاء کی سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی شخصیت ہیں۔

لتا منگیشتر

بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔ لتا منگیشکر اس فہرست میں پانچویں سب سے زیادہ گوگل اور دوسری سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی ایشیائی شخصیت تھیں۔

کترینہ کیف

source: online

کترینہ کیف اس فہرست میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی ایشین میں ساتویں اور تیسری ایشیائی شخصیت ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے 2021 کے آخر میں وکی کوشل سے شادی کی تھی۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کترینہ کیف کے بعد آٹھویں سب سے زیادہ گوگل اور ایشیائی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپریل 2005 میں رنبیر کپور سے شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ بعدازاں پچھلے ہفتے جوڑے نے ایک اور حیران کن اعلان کیا۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بتایا کہ اُن کے گھر جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا اس فہرست میں شامل ہونے والی نویں سب سے زیادہ گوگل  اور پانچویں ایشیائی شخصیت بن گئیں۔ اداکارہ اور اُن کے شوہر نک جونس بھی رواں سال کے شروع میں سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔

Related Posts