اشنا شاہ اور حمزہ امین کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بہت جلد حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ٹاک شومیں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر حمزہ امین کے حوالے سے گفتگو کی اور اُن سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔

حمزہ امین کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ گالف کے کھلاڑی ہیں اور آسٹرین پاکستانی ہیں، اشنا شاہ نے کہا کہ اکثرلوگ حمزہ کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ شاید وہ سوات سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اُن کے والد پشتون ہیں اور والدہ آسٹرین ہیں۔

اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا کہ میری حمزہ سے گزشتہ سال کراچی میں ملاقات ہوئی تھی، اُس کے بعد ہماری منگنی ہوئی اور اب کچھ ہی دنوں میں ہماری شادی ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈراموں میں مرکزی کردار حاصل کرنے کیلئے اقرباپروری بہت ضروری ہے، مشال خان

خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاری کا آغاز 2013 میں ڈرامہ سیریل میرے خوابوں کے دیا سے کیا تھا،جس کے بعد اُن کے کئی ڈرامہ سیریل نشر ہوئے لیکن اُن کے ڈرامے بشرمومن اور بلا بہت مشہور ہوئے اور اُن کو شہرت بھی انہی ڈراموں سے حاصل ہوئی۔

Related Posts