ڈراموں میں مرکزی کردار حاصل کرنے کیلئے اقرباپروری بہت ضروری ہے، مشال خان

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں اقرباپروی پر بحث زوروں پر ہے، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اس کی طرف نشاندہی کررہے ہیں۔ تاہم پاکستان میں کوئی اس پر سوال اٹھاتا نظر نہیں آتا لیکن حال ہی میں مشال خان نے ایک ٹاک شو میں اس طرف نشاندہی کی ہے۔

گزشتہ دنوں مشال خان نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اقرباپروری کو فروغ دینے پر انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فہد مصطفیٰ نے اُن سے سوال کیا کہ ڈرامے میں مرکزی کردار حاصل کرنے کیلئے کیا ضروری ہے؟ اداکارہ نے فوراََ جواب دیا کہ انڈسٹری میں مرکزی کردار حاصل کرنے کیلئے اقرباپروری بہت ضروری ہے۔

میزبان فہد مصطفیٰ نے اُن سے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کا اِن چیزوں کے بارے میں کیا خیال ہے جیسے سوشل میڈیا فالوورز، تعلقات یا کام کرنے کیلئے تعریف کرنے میں سے کون سے عوامل ہیں جو مرکزی کردار حاصل کرنےمیں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ، بڑی تباہی مچ گئی

مشال خان نے ایک بار پھر کہا کہ میرے خیال میں سب سے اہم یہ ہوتا ہے کہ آپ کہ انڈسٹری میں کتنے اچھے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ مشال خان کو رمضان ڈرامہ سیریل سنو چندا میں کنزا کے کردارسے شہرت حاصل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل میرے ہمدم میں منفی کردار میں بھی نظر آئی تھیں۔

2017 میں اُن کی اداکار علی انصاری سے منگنی ہوئی تھی بعدازاں 2020 میں اُن کا رشتہ ختم ہوگیا تھا۔

Related Posts