جنگ کے دوران پاکستانی اور بھارتی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan, India DGMOs agree to continue ceasefire in hotline contact
FILE PHOTO
جب حالیہ پاک بھارت فوجی تناؤ اپنے عروج پر پہنچا تو دونوں ممالک کے کروڑوں انٹرنیٹ صارفین نے گوگل کا رخ کیا تاکہ حالات کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں، اپنے شکوک و شبہات دور کریں، اور لمحہ بہ لمحہ پیش رفت پر نظر رکھ سکیں۔
تلاش کے رجحانات اس بات کی دلچسپ جھلک پیش کرتے ہیں کہ کشیدہ حالات میں عوام کے جذبات، تجسس اور خدشات کس حد تک بڑھ جاتے ہیں۔
پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی گئی اصطلاحات
آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پاکستانی صارفین دفاعی معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے سرگرمی سے گوگل استعمال کرتے رہے:
رافیل جیٹ، 2 لاکھ سرچ
اورنگزیب احمد (پاک فضائیہ) 2 لاکھ سرچ
اسلام آباد ایئرپورٹ، 1 لاکھ سرچ
جے ایف 17 تھنڈر، 50 ہزار سرچ
ڈی جی آئی ایس پی آر، 50 ہزار سرچ
ڈاسالٹ ایوی ایشن کے حصص کی قیمت، 20 ہزار سرچ
بھارتی پائلٹ شیوانگی سنگھ، 20 ہزار سرچ
یہ اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی دلچسپی قومی دفاعی صلاحیتوں، عسکری قیادت اور حقیقی وقت کی خبروں میں نمایاں طور پر بڑھی ہے۔
بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی گئی اصطلاحات
بھارت کی جانب سے تلاش کا حجم اور زیادہ حیران کن تھا، جس سے عوامی پریشانی اور ابہام نمایاں ہوا:
سیزفائر کا مطلب، 1 کروڑ سرچ
آپریشن سندور، 50 لاکھ سرچ
ماک ڈرل تیسری سب سے زیادہ تلاش کی گئی اصطلاح
آئی ایم ایف، 5 لاکھ سرچ
ڈی جی ایم او (فوجی آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل)  5 لاکھ سرچ
فلائٹ ریڈار 24 (فضائی نقل و حرکت کی نگرانی) 5 لاکھ سرچ
ایس 400 ڈیفنس سسٹم، 5 لاکھ سرچ
ایسے بنیادی الفاظ کی تلاش میں غیرمعمولی اضافہ بھارتی عوام میں ابہام اور ممکنہ طور پر حکومتی سطح پر مؤثر اطلاعات کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت کو عسکری محاذ پر دھچکا لگا ہے۔

Related Posts