بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا گزشتہ ہفتے سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم براہ مسترا دیگر فلموں کے مقابلے میں باکس آفس پر اچھا منافع کررہی ہے۔ منافع کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کی ٹاپ 10 فلموں پر نظر ڈالی جائے تو براہمسترا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس نے ماضی کی کامیاب فلموں کے ساتھ جگہ بنائی ہے، جن میں بجرنگی بھائی جان، دھوم 3 اور پی کے جیسی فلمیں شامل ہیں۔