وزیر اعظم سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر آذربائیجان کے شکرگزار

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر آذربائیجان کے شکرگزار
وزیر اعظم سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر آذربائیجان کے شکرگزار

تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کی فراہمی پر آذر بائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات گہرے اور مثالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل سے تفتیش مکمل، جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں۔ دونوں ممالک تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے منسلک مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔ انہوں نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے آذر بائیجان کو مقبوضہ علاقے آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کے بلا اشتعال حملے میں 71 آذری فوجی شہید ہو گئے جس پر افسوس ہے۔ اپنی سالمیت کا تحفظ آذر بائیجان کا حقِ دفاع ہے جس کی حمایت کرتے ہیں۔

دونوں سربراہانِ مملکت نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا جبکہ وزیر اعظم اور آذر بائیجان کے صدر نے عوامی روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں روابط کو فروغ دینے کیلئے بھی اتفاق کیا۔

Related Posts