اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی
اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی۔

ایمن سلیم نے گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈرامے ‘چپکے چپکے’ سے مقبولیت حاصل کی بعدازاں انہوں نے ڈرامہ مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ انڈسٹری کو چھوڑرہی ہیں تاہم وہ دوبارہ سے انڈسٹری میں واپس آگئیں۔

ایمن سلیم نے انڈسٹری میں واپسی ڈرامہ سیریل ‘ابن ہوا’ کے ساتھ کی، اب اُن کا دانش نواز کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ‘پرستان’ ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس کی کاسٹ میں ارسلان نصیر، ایمن سلیم، جویریہ سعود، میروب علی، جنید جمشید نیازی، نوین وقار، میرا سیٹھی اور علی سفینہ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

یہ بھی پڑھیں:اس سال رمضان المبارک میں ایم سی بی بولی ووڈ کونسے 3 پاکستانی ڈرامے دکھائے گا؟

حال ہی میں ایمن سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتائی ، انہوں نے کہا کہ جب میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اُس وقت مجھے جس قسم کا ردعمل ملا، اُسے دیکھ کر میں حیران رہ گئی اور مجھے لگا کہ مجھے انڈسٹری نہیں چھوڑنی چاہیے تھی لہٰذا میں انڈسٹری میں واپس آگئی۔

Related Posts