تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہو گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے جدہ، دبئی، لاہور اور اسلام آباد جانے والی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں فلائی ناس کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز XY-638، ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی پرواز PA-110، اور ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-143 اور PF-145 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایئر بلیو کی کراچی سے لاہور پرواز PA-404، ایئر بلیو کی کراچی سے اسلام آباد پرواز PA-200، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد پرواز PF-123 اور پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد پرواز PK-370 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق تکنیکی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد از جلد فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے۔ متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ری شیڈولنگ، ریفنڈ یا متبادل سفری انتظامات سے متعلق تازہ معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔
اچانک پیدا ہونے والی اس صورتحال کے باعث ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش بڑھ گیا، جس سے بالخصوص کنیکٹنگ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








