نیٹ فلکس نے ’دی وِچر‘ کے تیسرے سیزن کا دوسرا حصہ جاری کیا ہے جس میں ہینری کیول آخری بار جیرالٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کیول کا متبادل لیام ہیمس ورتھ ہوگا لیکن سیریز کی چوتھی قسط کے ساتھ ہی اس کی نشریات روک دی گئی ہیں اور یہ واضح نہیں کہ پروڈکشن دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
دی وچر کے سیزن 4 کی شوٹنگ اس سال ستمبر میں ہونا تھی تاہم ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ اس کی پروڈکشن روک دی جائے یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ سیزن 3 پر ہی اس کا اختتام ہوجائے۔
واضح رہے کہ سیزن 3 کی کہانی اریٹوزاکے گرد گھومے گی، ایک جادوئی اکیڈمی جہاں گیرلٹ کو امید ہے کہ سیری کی طاقت پر قابو پالیا جائے گا، لیکن جیسا کہ براعظم کا طریقہ ہے، وہاں سیاست، بدعنوانی اور تاریک قوتیں کافی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








