کراچی میں ماسی نے گھر کا صفایا کردیا، 80 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ماسی گھر کا صفایا کر گئی۔

مالک مکان کے مطابق ماسی نے اپنی ساتھیوں کی مدد سے 80 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے چوری کیا اور رفوچکر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مکان مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ درج کیے گئے مقدمے کے مطابق زینب نامی ملازمہ کو گھر میں صفائی کے کام کیلئےرکھا، واردات کے روز وہ اپنے ساتھ دو اور لڑکیاں لائی تھی۔

پولیس کو مزید بتایا گیا کہ ایک ماسی نے والدہ کو باتوں میں لگایا، اور باقی دو ماسیوں نے پہلی منزل پر موجود لاکر کا صفایا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس، جج کی اہلیہ کو ضمانت مل گئی

مدعی مقدمہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے مؤقف کے مطابق واردات کے بعد ملازمہ اپنی ساتھیوں کے ساتھ بہانا کرکے گھر سے باہر گئی اور فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلے اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، اس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔

Related Posts