پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور کے ڈرامے ’کیسی تیری خودغرضی‘ کی حالیہ قسط پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے۔
آئی ڈیریم انٹرٹینمنٹ پروڈکشنز کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے میں تیمور کے علاوہ دورِ فشان سلیم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ردین شاہ کی تحریر کردہ اور احمد بھٹی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی ایک امیر شخص شمشیر کے گرد گھومتی ہے جسے ایک متوسط طبقے کی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔
حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں شمشیر نے مہک سے زبردستی شادی کی ہے، جس سے ناظرین ناخوش ہے۔
سوشل میڈیا پرایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ڈرامہ بالکل بھارتی ڈراموں کے جیسا ہے، انھی کہ جیسی کہانی، ہیرو کا ہیروئن پر تشدد کرنا، سب کچھ ویسا ہی ہے۔
آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








