’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

کراچی: ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا ٹیزر پوسٹر جاری کردیا گیا۔

شائقین ِ فلم کی انتظار کی گھڑیا ں ختم پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز ہونے والا ہے۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بھارتی ڈراموں کی نقل کی گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا عویٰ

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ بظاہر 1979 میں بنائی گئی فلم ‘مولا جٹ’ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے اور کرداروں کے نام بھی پرانی فلم کے کرداروں جیسے رکھے گئے، تاہم نئی فلم کی ٹیم کے مطابق انہوں نے پرانی فلم سے متاثر ہوکر فلم نہیں بنائی۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک اور علی عظمت مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی مولا جٹ یعنی (فواد خان) اور نوری نت یعنی (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ ماہرہ خان بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

Related Posts