معروف اداکارہ حبا بخاری جلد ہی اداکاراحسن خان کے ساتھ پختون ڈرامے میں نظر آئیں گی۔
علی فیضان کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو مصباح علی سید نے لکھا ہے جبکہ ڈرامے کی پروڈکشن 7 اسکائے انٹرٹینمنٹ نے دی ہے۔ ڈرامہ ’پختون کلچر‘ پر مبنی ہے، اس کی شوٹنگ سوات میں کی گئی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں ریحان شیخ، شہزاد شیخ، حارث وحید، سید جبران، حبا بخاری، مہربانو، فرحان علی آغا اور احسن خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈرامے کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ ڈرامے میں احسن خان منفی کردار ادا کررہے ہیں جو کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے خلاف ہے بعدازاں ڈرامے میں سوات کے دلکش نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے غمگین ہو کر کیا پیغام شیئر کیا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








