عارف علوی صدر بنیں عمران خان کے ذاتی غلام نہیں، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عارف علوی صدر بنیں عمران خان کے ذاتی غلام نہیں، رانا ثناء اللہ
عارف علوی صدر بنیں عمران خان کے ذاتی غلام نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دے دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں، صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے سیاسی نہیں، آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے، 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں، صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر بھی بیمار، چیئرمین سینیٹ حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں گے 

خیال رہے کہ گزشتہ کل رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ امریکا سے سفیر کا خط آج پڑھا اور دیکھا ہے اس میں کسی کا نام نہیں ہے، بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سفیر لوگوں سے ملتا ہے تو اس کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 120 دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا، اگر حکومت 120 دن میں کوئی شہادت نہیں لاتی تو ازخود نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو اس قانون کے تحت فائدہ نہیں ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح اور اہم فیصلوں سے متعلق آپ سے رابطہ جاری رکھوں گا، میڈیا سے چاہوں گا کہ میری رہنمائی کرے، اپنے پیش رو کی طرح گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آتے پریس کانفرنس نہیں کرسکوں گا، جب بھی کوئی اہم فیصلہ ہوگا آپ کے علم میں لایا جائے گا۔

Related Posts