خواتین ہاسٹل کے باتھ روم سے خفیہ کمیرے؛ خفیہ ریکارڈنگ کا بھانڈا پھوٹ گیا! لڑکیوں کا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت میں تمل ناڈو کے ضلع کرشن گیری میں خواتین کے ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگنے کا شرمناک واقعہ کا انکشاف ہوا۔ منگل کی رات ایک خاتون نے باتھ روم میں اسپائی کیمرہ دیکھ کر شور مچا دیا جس کے بعد ہاسٹل میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ ہاسٹل ایک معروف کمپنی کی ملکیت ہے جو اپنے ملازمین کو رہائش فراہم کرتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ملازمہ نے یہ خفیہ کیمرے خود لگائے تھے اور لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز بنارہی تھی۔

ہاسٹل میں رہنے والی ایک اور خاتون کو اس کی مشکوک حرکات پر شبہ ہوا جس نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔ جب انتظامیہ نے ہوسٹل تلاشی لی تو سارا معاملہ سامنے آگیا۔ واقعہ منظرِ عام پر آتے ہی ہاسٹل میں مقیم تقریباً دو ہزار خواتین نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts