جڑواں شہروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad admin decides to seal 6 areas to stop coronavirus

اسلام آباد:شہر اقتدار میں انسپکٹر جنرل پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات کے ساتھ ضلع بھر کی سکیورٹی ازخود خود مانیٹر کرنے کی سخت ترین ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے،ضلع بھر میں لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئک رسپانس فورس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،تمام اہم عمارتوں اور مارکیٹوں میں پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری دوران سفر ضروری کاغذات،شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ شناخت طلب کیے جانے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

کومنگ،سرچنگ،داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا مقصد اسد سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئک رسپانس فورس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts