مارننگ شو میزبان کی حنا الطاف اور آغاعلی کے درمیان طلاق کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

طلاق کی تصدیق
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: مارننگ شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کے مابین طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں فنکاروں نے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق آغا علی اور حنا الطاف نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران نکاح اور شادی کی جس کی خوشخبری اداکارہ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے خود مداحوں تک پہنچائی تھی۔

گزشتہ 2 سال سے حنا الطاف اور آغا علی کے مابین علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، تاہم دونوں فنکاروں نے کبھی ایسی خبروں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ آخر کار افواہیں سچی ثابت ہوگئیں۔

حال ہی میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو کے دوران حنا الطاف اور آغا علی کے مابین راہیں جدا ہوجانے کی تصدیق کردی۔ مدیحہ امام نے دونوں کی جوڑی ٹوٹ جانے کے متعلق بتایا۔

مارننگ شو میں اداکارہ ونیزہ احمد اور شگفتہ اعجاز بھی شریک ہوئیں۔ ایک کھیل کے دوران مدیحہ نقوی نے حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی تصدیق کردی جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

 

Related Posts