بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے متعلق مقامی پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی پل کے اوپر سے گزری، جس سے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
زخمیوں کو مزید علاج اور شناخت کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی لے جایا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








