پاکستان کی معروف اینکر اور انفوٹینمنٹ شو سنو تو سہی کی میزبان حنا نیازی اس بار خبروں کی زینت اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی ایک ویڈیو کی وجہ سے بنی ہوئی ہیں۔
حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند کی شادی کی اور شادی کی تمام تقریبات میں ان کے حسین انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شادی کی رسپشن کے بعد ایک آفیشل فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں حنا نیازی چاندی رنگ کا دلکش لباس پہنے اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو کے ایک لمحے میں حنا نیازی نے پھولوں کا گلدستہ اپنے چہرے کے قریب رکھتے ہوئے ایسا پوز بنایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دو حصوں میں تقسیم نظر آئے۔ نوجوان طبقہ حنا نیازی کی حمایت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ شادی شدہ ہونے کے ناطے اس میں کوئی حرج نہیں، اور یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، شادی شدہ ہیں تو کیا مسئلہ ہے؟”
دوسری جانب کچھ صارفین نے ویڈیو کو ہماری ثقافت اور روایات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ حنا نیازی مغربی اثرات میں آ رہی ہیں۔
یہ مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر نئی بحث اور تبصروں کا سبب بن گئی ہے اور ہر طرف مداح و ناقد ایک دوسرے سے متصادم آراء دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








