اسٹاک مارکیٹ مثبت سے ایک دم منفی زون میں کیسے گئی؟ 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی لمحات میں ہی 400 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا تاہم دن 11 بج کر 50 منٹ میں مارکیٹ میں اچانک مندی کے بادل چھائے اور 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مارکیٹ میں کچھ اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔

گزشتہ روز مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی جہاں پرافٹ ٹیکنگ نے ابتدائی مثبت رجحان کو ختم کر دیا تھا۔ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 294.05 پوائنٹس یا 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 170,447.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ امریکا میں روزگار کے مخلوط اعداد و شمار نے شرحِ سود کے حوالے سے کوئی واضح اثر نہیں ڈالا، جس کے باعث سرمایہ کار آئندہ حکمت عملی کے لیے نئے اشاروں کے منتظر نظر آئے۔

Related Posts