کراچی میں بلوچستان سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ شہر میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہوائیں کراچی کے شمال میں مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب چل رہی ہیں۔ آج فضاؤں میں معمولی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو کر تقریباً ڈھائی کلومیٹر تک محدود ہو گئی ہے۔
کراچی کا درجہ حرارت اگلے تین دنوں میں معمولی اضافہ دکھا سکتا ہے تاہم اتوار سے موسم دوبارہ سرد اور قدرے خنک ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 تا 21 دسمبر کے درمیان کراچی کے آسمان پر بادل چھا سکتے ہیں، مگر اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق آج سکھر میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری کم اور موہنجودڑو میں معمول سے 3.5 ڈگری کم ریکارڈ ہوا ہے جو سرد موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








