مدرسے کا 16 سالہ طالب علم لاپتہ! اغوا کی پراسرار کہانی! کون ہے اس کے پیچھے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شادی پورہ میں مدرسے کے ایک نوجوان طالب علم کی گمشدگی نے اہلِ خانہ اور مقامی افراد میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ نوجوان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ اور پولیس دونوں سرگرم ہو گئے ہیں۔

تھانہ باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں واقع ایک مدرسے کے 16 سالہ طالب علم نیاز محمد کو اغوا کر لیا گیا۔ مغوی کے بڑے بھائی فیض محمد کے مطابق نیاز محمد مدرسے کے باہر واقع دکان پر گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی تلاش شروع کی مگر ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

فیض محمد نے بتایا کہ ان کے بھائی کو ایک نامعلوم شخص یا گروہ نے اغوا کیا ہے اور انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ نیاز محمد کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔

مغوی کے بڑے بھائی نے تھانہ باغبانپورہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اور اعلیٰ پولیس حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر نیاز محمد کو بازیاب کرایا جائے۔

Related Posts