سابق منیجر نے حرا مانی کیخلاف مقدمہ کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا، پولیس کو بھی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

Hira Mani Nuzhat Jafri

کراچی: پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی سابق منیجر نے مقدمہ کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیاہے، پولیس کو بھی درخواست دیدی ہے۔

حرا مانی کی سابق منیجر نزہت جعفری نے اداکارہ کے خلاف کراچی تھانے میں شکایت درج کرادی ہے۔ اپنی تحریری درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ حرا مانی کے ساتھ کام کے دوران بہت زیادہ گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ذاتی حیثیت میں مجھے نقصان پہنچانے کے لیے مختلف حربے اور پرتشدد اقدامات کا استعمال کیا۔

محکمہ پولیس نے سابق منیجر سے حرا مانی کیخلاف الزامات کے شواہد طلب کرلئے ہیں۔سابق منیجر نے ویڈیو بنا کر سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمران ریاض کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:ماں کا مذاق اڑانے پر شرمیلافاروقی کا نادیہ خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اس سے قبل مشہور پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوضمانت پر مبارکباد دینے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا پیارا بچہ اب باہر آگیاہے۔

حراکی جانب سے پوسٹ کرنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدیدتنقید کی۔

Related Posts