حرا سومرو کی رنویر سنگھ کیساتھ تصاویر وائرل، خود کو فخرِ پاکستان کیوں کہا؟سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حرا سومرو
(فوٹو: حرا سومرو@ انسٹاگرام)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو کو بالی ووڈ فنکار اور پاکستان مخالف فلم دھرندر میں ہیرو کا کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے اور پھر بھی خود کو فخرِ پاکستان کہنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب مخالفین کہیں گے کہ یہ سب مصنوعی ذہانت کا نتیجہ ہے، مجھے فلم دھرندر میں کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن فلم پاکستان مخالف نکلی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم پاکستان کے خلاف بنائی گئی ہے، میں نے اسے مسترد کردیا۔ ایک فخرِ پاکستانی۔ یعنی حرا سومرو کے بقول دھرندر فلم کو مسترد کرنے پر انہیں ملک کا فخر سمجھا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ حرا سومرو رنویر سنگھ کے ساتھ کھڑی ہیں اور کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا صارفین نے حرا سومرو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تصویر پر شدید تنقید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝐻𝒾𝓇𝒶𝓈𝑜𝑜𝓂𝓇𝑜 (@hirasoomro_official)

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ کا شوہر سوچتا ہوگا کہ اچھا بھئی، میں چلتا ہوں پھر۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہن، دوسری تصویر میں کسی اور کا کان آپ کے کان کے نیچے اگیا، مہربانی کرکے اسے ہٹا دیں۔

تنقید شدید ہونے پر اداکارہ نے حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کی گئی ہیں جنہیں سنجیدگی سے نہیں لیاجانا چاہئے۔ رنویر سنگھ کو مسلمانوں سے نفرت نہیں، صرف پیسے سے محبت ہے۔

Related Posts