لاہور میں منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، ایک ساتھ 3 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

منکی پاکس
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں منکی پاکس کے ایک ساتھ 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے شہر میں صحت کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ تینوں کیسز سرکاری ہسپتال میں رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتال میں 2 افراد کے جسم میں منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک خاتون مریض کے جسم میں بھی منکی پاکس جیسی ہی علامات موجود ہیں جن کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

بعد ازاں دونوں مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جن کی شناخت صفدر اور ابوسفیان کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جبکہ مشتبہ کیس میں زیر معائنہ خاتون بھی آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔

خیال رہے کہ منکی پاکس کی علامات میں تیز بخار، جسم درد اور جسم پر پھیلنے والے جھالے شامل ہیں، جو زیادہ جان لیوا مرض نہیں سمجھا جاتا، تاہم کمزور مدافعت رکھنے والے، بچے اور حاملہ خواتین کیلئے منکی پاکس خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

گزشتہ 3 ہفتوں میں لاہور کے میو ہسپتال میں منکی پاکس کے 4کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے تھے جس کے باعث منکی پاکس کی وبا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ منکی پاکس کے باعث بخار کے علاوہ جسم پر خارش اور جسمانی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے اور لمفی نوڈز سوج جاتے ہیں۔

Related Posts