لکس اسٹائل ایوارڈز: ہانیہ عامر بہترین اداکارہ، کس نے کون سا ایوارڈ جیتا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانیہ عامر
(فوٹو: آن لائن)

جمعرات کی شب کراچی میں 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف ستاروں نے اپنی کامیابیوں کا جشن منایا۔ اداکارہ ہانیہ عامر کو بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا جبکہ دیگر متعدد ستاروں نے بھی اعزازات اپنے نام کیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اداکار، فیشن ڈیزائنرز، موسیقار اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں نے لکس اسٹائل ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری کرنے والی ہانیہ عامر کو سال کی بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایونٹ میں مشترکہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

اس کیٹگری کے دیگر نامزد فنکاروں میں درِ فشاں سلیم اور سجل علی بھی نامزد فنکاروں میں شامل تھے۔ ایوارڈز کی تقریب کو دلکش ستاروں کی شاندار پرفارمنس نے چار چاند لگا دئیے۔ گلوکارہ عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کرکے محفل کا آغاز کیا۔

ٹی وی، فلم، فیشن اور ڈیجیتل میڈیا کی مشہور شخصیات نے ریڈ کارپٹ  کو رونق بخشی۔ اسی دوران میزبان مختلف اعزازات جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے نظر آئے۔ اعزازات حاصل کرنے والے فنکاروں کو مختلف کیٹگریز میں اعزازات سے نوازا گیا، جن میں سے کچھ نام سامنے آگئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue اردو (@dialogueurdu)

سال کی سب سے خوبصورت انفلوئنسر کا اعزاز حرا فیصل نے اپنے نام کیا۔ رون اینڈ کوکو (ریحان اور رابعہ) کو بیسٹ انفلوئنسر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایچ ایس وائے نے فیشن آئیکن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ایریکا رابنز کو ڈیجیٹل ٹرینڈ سیتر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ٹاپ ڈیجیٹل کونٹینٹ کرئیٹر کا اعزاز عائدہ شیخ کو دیا گیا۔ رونوکوکو کو آرٹسٹ آف دی ائیر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب دیکھنے والے ناظرین و سامعین کا کہنا تھا کہ مشہورومعروف شخصیات نے بہترین لباس زیب تن کرکے تقریب میں شرکت یقینی بنائی۔ ڈیزائنرز نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے ذریعے پاکستانی فیشن کی بہترین جھلکیاں دکھائیں جبکہ اس تقریب کا مقصد شوبز ستاروں کو ان کی خدمات پر بہترین اعزازات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

Related Posts