پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز، عالمی بینک نے منظوری دے دی، رقم کہاں استعمال ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی بینک
(فوٹو: آن لائن)

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ یہ رقم صحت و صفائی سےمتعلق منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے 40 کروڑ ڈالرز کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ صاف پانی اور صفائی پاکستان کے بچوں کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ اس سے پنجاب کے شہروں کو خشک سالی اور سیلاب کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی بھرتی اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی۔ قرض پروگرام کے تحت خواتین کیلئے خصوصی شکایتی ڈیسک اور تربیتی پروگرام بھی جاری کیا جائے گا۔ پروگرام سے مقامی حکومتوں کی مالی و انتظامیہ صلاحیت میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے گزشتہ برس جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ پانی کی سپلائی، گندے پانی کی صفائی کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد دے گا، منصوبہ پانی کی تقسیم، سیوریج نیٹ ورک کی بحالی میں سرمایہ کاری کے دائرے کو بھی وسعت دے گا۔

Related Posts