کراچی میں خونی ٹینکر بے قابو، 12سالہ لڑکے کو کچل ڈالا، عوام سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹینکر
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں بے قابو خونی ٹینکر نے 12 سالہ لڑکے کو کچل دیا، جس کے فوراً بعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی 100کوارٹر بنگالی پاڑہ کے نزدیک پیش آیا۔ واٹر ٹینکر کی زد میں آنے والا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکے کو فرحان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

خوفناک حادثے پر علاقہ مکینوں نے مشتعل ہو کر واٹر ٹینکر کو گھیر لیا، تاہم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرارہوگیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 100سے زائد جبکہ زخمیوں کی 10ہزار سے زائد ہوگئی۔

دوسری جانب کراچی میں تیزرفتاری اور غفلت کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غفلت کے ساتھ ڈرائیونگ کے باعث شہری مسلسل جانی نقصان اٹھا رہے ہیں۔

حکام کا ماننا ہے کہ حادثات کے باعث سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اب تک واٹر ٹینکر تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 57 تک جا پہنچی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

Related Posts