بھارت: 4سالہ بچی کو کھانے کا لالچ، 65سالہ شخص ساتھ لے گیا اور۔۔۔ زیادتی اور قتل کا دردناک واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

بھارت میں 4سالہ بچی 65سالہ شخص کی سفاکیت اور درندگی کا شکار ہوگئی، واقعے نے علاقہ مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملزم نے معصوم لڑکی سے جنسی زیادتی کی اور اسے قتل کردیا جس پر عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے پونے کی تحصیل بھور کے ایک گاؤں میں 65سالہ شخص کو 4سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 4سالہ معصوم بچی کو کھانے کا لالچ دیا اور ایک شیڈ میں لے گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزم نے بچی سے جنسی زیادتی کی اور اسے قتل کردیا۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے پر اس کے رشتہ داروں نے بچی کی تلاش شروع کردی تو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں ملزم کو لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واقعے نے پورے گاؤں کو ہلا کر رکھ دیا اور سیکڑوں دیہاتی رات کے وقت پولیس چوکی اور ہائی وے پر جمع ہوگئے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پونے دیہی پولیس کے اعلیٰ افسر سندیپ سنگھ گل نے عوام کو واقعے کی تفتیش کی یقین دہانی کروائی۔

خیال رہے کہ بھارت میں چھوٹے بچوں سے تشدد، زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے خلاف بھارتی پولیس متحرک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts