ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے لوگوں سے دہشت گردری کراکر الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے۔ معرکہ حق میں جو ہوا، وہ اس قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے ایک سال کی تکمیل پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست سے دوچار کیا۔ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے پاکستان کے عوام، افواج اور قیادت کو عزت بخشی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہوا، وہ پاکستان اور بھارت کا بھی بچہ بچہ جانتا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے۔ جانتے سب ہیں۔ بھارت نے بہت محنت اور مکاری سے یہ بیانیہ تشکیل دیا کہ پاکستان دہشت گردی کراتا ہے۔ پہلگام کو ایک سال ہوگیا، جواب دیں، کون تھے جنہوں نے یہ سب کرایا؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی پولیٹیکو ملٹری ڈپلومیسی آج دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ ملک، اس کی قیادت اور سب سے بڑھ کر عوام ایک ہیں۔ اندر سے بھی اور باہر سے بھی کئی لوگوں کو اس بات پر شک تھا لیکن پھر انہوں نے دیکھا کہ قوم کیسے ایک ہوئی۔ پشاور سے گوادر تک بچے بوڑھے، غریب اور امیر سب اکٹھے ہوگئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی وہ ہے جو بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کررہا ہے۔ شکست کا حصہ ہے اس لیے کبھی فتنہ الخوارج تو کبھی فتنہ الہندوستان کا استعمال کرتے ہیں اور اپنے لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگاتے ہیں۔ بھارت کی پروفیشنل ملٹری لیڈر شپ سیاست کی نذر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








