کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک غیر ملکی ایئرلائن کے اسٹیشن منیجر کی لاش دفتر سے برآمد ہوئی۔اہلکاروں کے مطابق مرحوم کی شناخت عرفان بیگ کے طور پر کی گئی۔
متوفی کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع ایک بند دفتر میں پائی گئی۔حکام نے بتایا کہ لاش تقریباً ایک دن پرانی تھی۔ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتہ تھے اور ان کے اہل خانہ ان سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔ آج شام جب ایئرلائن کے عملے نے دفتر کھولا تو انہیں اندر لاش ملی۔
ائیرپورٹ پر تعینات فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ڈاکٹر نے موقع پر ہی موت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عرفان بیگ کے دل کے دورے سے ہلاک ہونے کا شبہ ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








