اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں معروف صحافی اور ٹی وی اینکر راجہ مطلوب (راجہ مطلوب طاہر) زندگی کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ میڈیا کمیونٹی اور عوام کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔
راجہ مطلوب مشہور اینکر وسیم بادامی کے انتہائی قریبی دوست تھے۔ وسیم بادامی جو دو دہائیوں سے شوبز اور کرنٹ افیئرز پروگرامز کی میزبانی کر رہے ہیں اس خبر سے شدید متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے اپنے دوست کے لیے اللہ کی رحمت اور مغفرت مانگی۔
وسیم بادامی نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر لکھا کہ میرا دوست، جگر، یار، زندہ دل انسان، ہر محفل کی جان، راجہ مطلوب کار حادثے میں دنیا سے چلے گئے۔ براہ کرم ان کے لیے دعا کریں۔ اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔
میرا دوست۔ جگر۔ یار۔ زندہ دل انسان ۔ہر محفل کی جان ۔
راجہ مطلوب کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چلا گیا ہے۔
پلیز راجہ کے لیے دعا کیجیے گا۔ اللہ فیملی کو صبر دے۔
راجہ یار۔
یہ غم کیسے بھلایا جائے گا۔ یہ کیا کردیا
پلیز۔ التماس دعا۔ pic.twitter.com/TbUoaYDgOA— Waseem Badami (@WaseemBadami) December 14, 2025
معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ دوستوں جیسا بھائی اور بھائیوں جیسا دوست، راجہ مطلوب کے درجات کی بلندی اور ہم سب کے صبر کے لیے دعا کریں۔
دوستوں جیسا بھائی اور بھائیوں جیسا دوست 💔
راجہ مطلوب کے درجات کی بلندی اور ہم سب کے صبر کے لیے دُعا کیجیے گا pic.twitter.com/SkGOOVDFKR— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 14, 2025
راجہ مطلوب میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محنتی، مہربان اور قابل احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کا اچانک انتقال صحافیوں اور میڈیا کے ساتھیوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
اس حادثے پر دیگر شوبز شخصیات اور عوام نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف نے انسٹاگرام پر راجہ مطلوب کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ راجہ بھائی، رات سے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ایسے کیسے؟ کیسے چلے گئے؟ اللہ اکبر۔ دعا کی التماس ہے۔
اداکار اعجاز اسلم سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی مرحوم راجا مطلوب کے لیے دعا کی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
یہ حادثہ سری نگر ہائی وے پر خطرناک یو ٹرنز اور غیر محفوظ سڑکوں کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے جو سڑک حادثات کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








