ڈیفنس میں خوفناک منظر! گھر کے اندر 3 فٹ لمبا سانپ؛ شہریوں کے لیے اہم وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایک گھر کے اندر سانپ کی موجودگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی مدد سے ایک رہائشی نے اپنے گھر کے اندر تقریباً 3 فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔

متعلقہ رہائشی نے اس صورتحال کے بعد حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں خاص طور پر جھاڑیوں کی صفائی اور غیر صاف شدہ علاقوں کو کلیئر کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

ماہرین اور ریسکیو اداروں نے اس حوالے سے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر گھر میں سانپ نظر آئے تو فوری طور پر پرسکون رہنا چاہیے اور اچانک حرکت یا اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ سانپ سے کم از کم 6 سے 8 فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ خطرے سے بچا جا سکے۔

May be an image of snake and text

اس کے علاوہ بچوں اور پالتو جانوروں کو فوراً دوسرے کمرے میں منتقل کرنے اور دروازہ بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سانپ کو مارنے یا پکڑنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ زیادہ تر ڈسنے کے واقعات اسی دوران پیش آتے ہیں۔

اگر کسی کو سانپ نظر آئے تو اسے فوری طور پر ماہر ریسکیو اداروں کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، ایدھی اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہیں۔ سانپ کے مقام اور شکل و صورت کو نوٹ کرنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے تاکہ ریسکیو ٹیم اس کی شناخت اور خطرے کا اندازہ لگا سکے۔

عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ خدا نخواستہ سانپ کا کاٹ لے تو متاثرہ حصے کو ساکن رکھنے، زیورات اتارنے اور فوری طور پر اسپتال منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں اینٹی وینم کی سہولت موجود ہو۔

Related Posts