غزہ کے اسپتال مریضوں اور لاشوں سے پٹ گئے، سرجن راہداریوں میں آپریشن کرنے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد غزہ کے انڈونیشین ہسپتال کے سامنے شہداء کی میتوں کی قطار لگ گئی۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بری طرح زخمی ہونے والے مریضوں کی بھیڑ کی وجہ سے ڈاکٹروں اور سرجنز نے ہسپتال کی راہداری میں ہی آپریشن روم قائم کر دیا کیونکہ ہسپتال کے سرجیکل تھیٹر بھرے ہوئے تھے۔

صہیونی درندوں کے فضائی اور زمینی حملوں نے ہسپتال کی عمارات کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور غزہ میں سرجن مریضوں کے ایک امڈتے ہوئے سیلاب کو بچانے کے لیے رات دن کام کر رہے ہیں۔

غزہ اسرائیل جنگ، عالمی برادری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم

ڈاکٹر محمد الرن نے کہا کہ کئی بار ہمیں راہداریوں حتیٰ کہ بعض اوقات ہسپتال کی انتظار گاہوں میں آپریشن کی جگہیں بنانی پڑی ہیں۔

غزہ کے پرہجوم علاقے میں اسرائیلی فوج کے اگلے مورچوں کے قریب واقع انڈونیشیا کے ہسپتال کو بمباری سے نقصان پہنچا۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ جنریٹروں کے لیے ایندھن کی فراہمی ختم ہونے والی ہے۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں جنوبی اسرائیل میں 1,400 افراد ہلاک ہوئے اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا۔ اس کے جواب میں پورے اضلاع پر تین ہفتوں کی شدید بمباری کے بعد اسرائیلی ٹینک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں جہاں 2.3 ملین افراد آباد ہیں۔

ہسپتال کے اندر خون میں لت پت مریض اسٹریچرز اور ٹرالیوں پر پڑے ہیں۔  ڈاکٹر صوائب ادیس نے کہا ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کریں۔ ہر طرف زخمی ہیں۔

ٹرکش فرینڈشب ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ رات بھر ہونے والی بمباری سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے والے ایک وارڈ کو نقصان پہنچا۔

یہ ہسپتال جو علاقے میں کینسر کے علاج کی واحد سہولت ہے، کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوبی سکیک نے کہا بمباری نے بہت نقصان پہنچایا اور کچھ الیکٹرو مکینیکل سسٹم کو خراب کر دیا۔ اس سے مریضوں اور طبی ٹیموں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

بجلی کا تعطل

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، بجلی کاٹ دی ہے اور یہ کہہ کر ایندھن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے کہ حماس اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ ہسپتالوں نے متنبہ کیا ہے کہ جلد ہی جنریٹرز بند ہو سکتے ہیں جو زندگی بچانے کے کاموں کو برقرار رکھنے کے لیے درکار ہیں۔

سرجن معین المصری نے کہا محدود ایندھن کی وجہ سے چند گھنٹوں میں بجلی منقطع ہو جائے گی۔ اور مزید کہا کہ یہ انتہائی نگہداشت اور سرجیکل وارڈ میں مریضوں کی موت کا باعث ہو گا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ انڈونیشین ہسپتال اور غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال دونوں کے بڑے جنریٹر بدھ کو رات تک بند ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا کہ حماس اپنی کارروائیوں کے لیے ایندھن جمع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور پانی کے پمپ چلانے کے لیے ایندھن بہت دنوں کے لیے کافی ہے۔

جمعہ کے روز جب سے اسرائیل نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں میں توسیع کی ہے بیت لاہیا اور بیت حانون کے شمالی اضلاع خاص طور پر شدید فائرنگ کی زد میں ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو حاصل شدہ فوٹیج میں فلسطینیوں کو بیت حانون سے گدھا گاڑی پر لاشوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Related Posts