حکومت نے دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت میں دینے کا اعلان کردیا، جس سے خواتین کی خود مختاری اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
یہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیے اور 12 اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کا ریکارڈ پیکیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، پنجاب کے لائیواسٹاک فارمرز کا بھر پور ساتھ دیں گے۔
یہ ہو کیا رہا ہے؟ جنوبی کوریا، کینیڈا کے بعد اب نیدر لینڈ، ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ
ان کا کہنا تھاکہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں دیہاتی خواتین کومفت گائے اور بھینسیں ملیں گی جبکہ راجن پور اورکوٹ ادوکی دیہاتی خواتین کوبھی مفت گائے،بھینسیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید اعلان کیا کہ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانور بلا سود قرض لے سکیں گے، پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2 لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ لائیواسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا اور فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل، آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








