ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کراچی نے سوشل میڈیا پر نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر یوٹیوبر و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے روبرو سوشل میڈیا پر نماز کی بے حرمتی کرنے سے متعلق یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمن کی بڑی کامیابی، صدر نے مدارس بل پر دستخط کردیے
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رجب بٹ نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔
عدالت نے يوٹیوبر رجب بٹ و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ حیدری سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او اس معاملے پر 13 جنوری تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کروائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








