بھارتی اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت کی موت کیسے ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کے معروف اداکارو ماڈل ادیتیہ سنگھ راجپوت 32 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی موت کی خبر زیر گردش ہے، بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ادیتیہ سنگھ راجپوت

ادیتیہ سنگھ راجپوت 19 اگست 1990 کو پیدا ہوئے، اُن کا تعلق اتراکھنڈ سے تھا اور وہ دہلی میں رہتے تھے۔ ادیتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کام کیا بعدازاں اداکارہ بننے کی خواہش لئے ممبئی چلے گئے۔

کام

انہوں نے کرانتی ویز اور میں نے گاندھی کو نہیں مارا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ آنجہانی اداکار سپلٹس ولا، یہ ہے عاشقی، محبت، کوڈ ریڈ اور بیڈ بوائے جیسے ٹی وی شوز کا بھی حصہ تھے۔

اشتہارات

آنجہانی اداکار نے کئی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے، اُن کا ‘پاپ کلچر فیشن’ کے نام سے ایک کپڑوں کا برانڈ بھی ہے۔

موت کیسے ہوئی؟

اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔ اداکار کی لاش ممبئی شہر کے اندھیری اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے ملی ہے،اداکار کے دوست نے بلڈنگ چوکیدار کے ساتھ ادیتیہ سنگھ کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Related Posts