معروف بھارتی فلم ’آر آر آر‘ میں کام کرنے والے ہالی ووڈ اداکار رے اسٹیونسن 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی فلم ’آر آر آر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے آئرش اداکار اٹلی میں انتقال کرگئے۔ اسٹیونسن کی موت کس وجہ سے ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
بھارتی فلم کے ہدایتکار سمیت دیگر فنکاروں نے اسٹیونسن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے رے اسٹیونسن 1990 کی دہائی میں ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھر کئی فلموں میں بھی اہم کردار ادا کئے۔
خیال رہے کہ رے اسٹیونسن نے مارول کی فرنچائز کی ’تھور‘،’وار زون‘ اور کنگ آرتھر جیسی فلموں سے خوب نام کمایا جس کے بعد انہوں نے ایس ایس راجمولی کی جنوبی بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے زریعے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








