سیف سٹی کے کیمروں نے خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشا ڈرائیور کو کیسے پکڑوایا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب پولیس نے لاہور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔

اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Posts